بوائے فرینڈ کا قتل، عدالت نے 24سالہ خاتون کو سزائے موت سنا دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: پکسا بے)

بھارتی عدالت نے جواں سال بوائے فرینڈ کے قتل کے کیس میں 24سالہ خاتون کو سزائے موت سناتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ جرم اتنا سنگین ہے کہ اس بات پر غور نہیں کیا جائے گا کہ مجرم کی عمر کیا تھی۔

اپنے فیصلے میں کیرالہ کی عدالت نے 2022 میں بوائے فرینڈ کے لرزہ خیز قتل کے سلسلے میں خاتون کو قتل کی سزا سنائی جس کی شناخت گریشما کے نام سے ہوئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گریشما کے متعلق تفتیش میں ملزمہ کو 17 جنوری کے روز قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

تفتیشی افسران نے خاتون پر جرم ثابت ہونے کا یقین دلا دیا۔ کیرالہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پیر کے روز کو سزا کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو سنا دیا گیا۔ عدالت نے خاتون کے چچا نرملا کمارن نائر کو بھی جرم میں مبینہ معاونت کے باعث 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

اس سے قبل ملزمہ گریشما نے اپنی تعلیمی کامیابیوں کا حوالہ دیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کی کوئی مجرمانہ تاریخ نہیں ہے، تاہم عدالت نے خاتون کی سزا میں نرمی کی اپیل کو قابلِ غور نہیں سمجھا۔ عدالت نے اپنے 586صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا کہ جرم کی سنگینی کے پیش نظر عمر قابلِ غور نہیں۔

Related Posts