پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کورونا کمپلیکس میں جاں بحق مریضہ کے لواحقین کی جانب سے اسپتال میں توڑ پھوڑکی گئی، کورونا کی مشتبہ مریضہ کی موت کی خبر سنتے ہی رشتہ دار وں نے کورونا کمپلیکس کا دروازہ تھوڑدیا۔
ایل آر ایچ کے سیکیورٹی عملے کی بروقت کارروائی کے باعث سے عملہ محفوظ رہا، 50سالہ کوروناکی مشتبہ مریضہ کو کل رات شبقدر کے علاقے سے 7 بج کر 45 منٹ پر تشویشناک حالت میں لایا گیاتھا۔
واقع میں اسپتال عملے کا کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا،نا ہی کسی پر تشدد کیا گیا ہے، متوفیہ کے وارڈ داخلے سے لیکر علاج معالجے کی پوری تفصیلات اسپتال انتظامیہ کے پاس موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائل کے اندر علاج معالجے کی مکمل تفصیلات درج ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی، خاتون کی فوتگی پر بہت دکھ ہوا ہے، ان کو بچانے کی بہت کوشش کی گئی بدقسمتی سے جانبر نا ہو سکیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال کا عملہ دن رات کورونا کے مریضوں کی خدمت پر مامور ہے، عید کی چھٹیاں بھی کورونا کمپلیکس میں گزرای، واقعہ افسوسناک ہے۔ کورونا مریضوں کے علاج پر مامور ٹیم کی وجہ سے 117 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، جبکہ علاج کے دوران سو سے زیادہ عملے کے افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔