راولپنڈی میں سب انسپکٹر کی بدعنوانی کے خلاف خاتون سی پی او آفس پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں سب انسپکٹر کی بدعنوانی کے خلاف خاتون سی پی او آفس پہنچ گئی
راولپنڈی میں سب انسپکٹر کی بدعنوانی کے خلاف خاتون سی پی او آفس پہنچ گئی

راولپنڈی میں سب انسپکٹر کی بدعنوانی اور غیر اخلاقی حرکت کے خلاف داد رسی اور انصاف طلب کرنے کیلئے متاثرہ خاتون سی پی او آفس پہنچ گئی ، خاتون نے سب انسپکٹر پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں تعینات سب انسپکٹر کے خلاف خاتون شکایت لے کر سی پی او آفس پہنچی۔ ڈاکخانہ چاکرہ کی رہائشی خاتون گل خندانہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر کا انتقال گزشتہ برس 5 اگست کے روز ہوا۔

درخواست گزار خاتون کے مطابق شوہر کے انتقال کے بعد اس کے سوتیلے بچے اور سوکن سوات سے زبردستی منتقل ہو کر  اس کے گھر پر قابض ہو گئے اور خاتون کو شوہر کے گھر سے نکالنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے۔ اسی دوران خاتون کی سوتیلی بیٹی نے ون فائیو پر ایک جھگڑے اور بھائی کے اغواء کی جھوٹی کال کی۔

کال پر ردِ عمل دیتے ہوئے متعلقہ اے ایس پی نے تحقیقات کیں اور کال جھوٹی ثابت ہونے پر متعلقہ تھانے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ متاثرہ خاتون مقدمے کی مدعیت کیلئے تھانے گئی لیکن وہاں تعینات سب انسپکٹر وحید اقبال نے خاتون سے بد اخلاقی کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر آنے کا کہہ کر مبینہ طور پر رشوت طلب کی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ متعلقہ سب انسپکٹر نے مقدمے کا اندراج ملاقات سے مشروط کیا جس سے تنگ آ کر خاتون نے سٹی پولیس افسر راولپنڈی سے اپیل کی کہ مجھے جان اور عزت کا تحفظ دیا جائے۔ وحید اقبال جیسے رشوت خور افسران کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بچوں پر تشدد، پولیس نے 2 معلمین کو گرفتار کر لیا

Related Posts