کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ڈمپر سے تصادم کے باعث اسکوٹی پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کی اسکوٹی بارش کے پانی میں سلپ ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ گلستانِ جوہر میں پیش آیا جہاں اسکوٹی پر سوار خاتون بارش کے پانی میں سلپ ہوئیں۔ اس دوران عقب سے آنے والے ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا۔ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
اس سے ایک روز قبل کارساز کے مقام پر ایک خاتون ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تیز رفتار گاڑی نے باپ بیٹی کو کچل دیا تھا۔ گلستانِ جوہر میں اسکوٹی پر سوار خاتون کے ڈمپر سے کچلے جانے کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا۔
ڈمپر کی ٹکر سے خاتون موقعے پر جاں بحق ہوگئیں۔ گلستانِ جوہر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ خاتون کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔
گلستانِ جوہر میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی خاتون کراچی کے علاقے شانتی نگر بشیر ولیج میں رہائش پذیر تھی۔ اس سے ایک ہی روز قبل پیش آنے والے واقعے میں معروف کاروباری شخصیت کی اہلیہ نے گاڑی سے باپ بیٹی کو روند دیا تھا۔