اسلام آباد: تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن میں غیر ملکی خاتون کا خاتون لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا ہوگیا، غیر ملکی خاتون نے اسلام آباد پولیس کی اے ایس آئی پروین کی شرٹ پھاڑ دی۔
ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران غیر ملکی خاتون کے حملے میں اے ایس آئی خاتون زخمی ہوگئیں ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون مارشل آرٹ بھی جانتی ہے، اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، غیر ملکی خاتون کو بغیر ویزہ پاکستان مین رہائش پر ستارہ مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے خاتون کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے، خاتون کا تعلق روس سے ہے، ایک مقدمہ تشدد اور دوسرا بغیر ویزہ کے پاکستان میں قیام کا ہے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ پر کس لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا؟