شیخوپورہ میں خاتون نے شوہر کی دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخوپورہ میں خاتون نے شوہر کی دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی
شیخوپورہ میں خاتون نے شوہر کی دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔

یہ افسوسناک واقعہ شیخوپورہ میں تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے خفیہ طور پر دوسری شادی کر رکھی تھی جبکہ پہلی بیوی اُس کی دوسری شادی سے واقف نہیں تھی۔

پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا علم ہوتے ہی وہ اس کے گھر کا پتہ حاصل کرکے وہاں چلی گئی جہاں اُس نے پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے دوسری بیوی موقعے پر جاں بحق ہو گئی۔

دوسری بیوی کو ہلاک کرنے کے بعد خاتون نے اگلی گولی خود اپنے سر میں مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے دونوں خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے شیخوپورہ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دونوں مرحوم خواتین کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر کے واقعے پر تفتیش شروع کردی ہے تاہم اِس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ 

Related Posts