راولپنڈی میں شیر خوار بچہ اغواء کرنیوالی ملزمہ گرفتار، بچہ بازیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lady kidnapper arrested in Rawalpindi

راولپنڈی :ریس کورس پولیس کی اہم کارروائی،45دن کاشیرخوار بچہ اغواء کرنے والی ملزمہ چند گھنٹوں میں گرفتار،بچہ بازیاب کرالیا گیا۔

سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے اے ایس پی کینٹ، ایس ایچ اوریس کورس اورپولیس ٹیم کو شاباش،نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،بچہ والد ین کے حوالے کردیاگیا،والدین کی جانب سے راولپنڈی پولیس کا شکریہ اورنیک تمناؤں کا اظہارہے۔

مسماۃ (ش) نے ریس کورس پولیس کو بذریعہ 15اطلاع دی کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ 45دن کے بیٹے حمزہ کو چیک اپ کروانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جارہی تھی کہ راستے میں ایک خاتون نے اس کی مدد کرنے کاکہہ کراس کا چھوٹا بیٹا لے لیا اورگلیوں میں غائب ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ اوریس کورس پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے،واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد رحمان کی مدعیت میں درج کیا،ایس ڈی پی اوکینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ اوریس کورس نے بچہ اورخاتون کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔

ٹیموں نے انتھک محنت اورCCTVفوٹیج سے مدد حاصل کرتے ہوئے خاتون کو شناخت کرلیاجو کہ سچن کالونی کی رہائشی تھی،جس کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر چھاپہ مارا گیاتوپتہ چلا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نکلی ہے۔

پولیس ٹیموں نے بچے اورخاتون کی تلاش جاری رکھتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس ی مدد سے 45دن کے بچے کو اغواء کرنے والی خاتون آسیہ وقاص اوراس کے بیٹے ہارون عرف راہول کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیااور زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: خالہ زاد بھائی اور بہنوئی کی خاتون سے جنسی زیادتی، انصاف کے لئے دربدر

ملزمہ فیصل آباد کی گاڑی میں بچے کو فیصل آباد لے جانے کے لیے سوار تھی،پولیس نے بازیاب ہونے والے بچے کو والدین کے حوالے کردیا،والدین کی جانب سے راولپنڈی پولیس کا شکریہ اورنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی انتھک محنت اوربھرپور تعاون سے ان کا 45دن کا بچہ انہیں بحفاظت واپس ملاہے۔

Related Posts