امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا فیشن فلم کوینڈم کے متعلق تفصیلات منظرِ عام پر لے آئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lady Gaga

واشنگٹن: امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے حال ہی میں اپنی نئی فیشن فلم کوینڈم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فلم میں نک نائٹ کے ساتھ کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسکر ایوراڈ یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ میں تعاون کرنے والی فرم ڈوم پیرگنون کے ساتھ کام کرکے بے حد خوش ہوں اور اپنے مداحوں کو کوینڈم فلم کی تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔

امریکا کی 35 سالہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ میری تعاون کرنے والی کمپنی اور میں تخلیقی آزادی کے قائل ہیں جو ہمیں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے تاکہ ہم ڈوم پیرگنون کی دنیا کو زندگی کی طرف لے جائیں۔

کوینڈم نامی فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ میں نے اپنے دوست اور لیجنڈری فنکار نک نائٹ کے ساتھ اس فلم میں کام کیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ مداح اس فلم کا لطف اٹھائیں۔

تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ لیڈی گاگا روم میں رڈلے اسکاٹ کی فلم ہاؤس آف گوچی کے سیٹ پر موجود ہیں جو 24 نومبر کو امریکا جبکہ 26 نومبر کو برطانیہ کے تھیٹرز میں ریلیز ہوگی۔

ہاؤس آف گوچی میں ایڈم ڈرائیور، سلمیٰ ہائیک، جیک ہسٹن، ریو کارنی اور جیرمی آئرنز بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں لیڈی گاگا  ٹونی بینیٹ کے ہمراہ اپنا دوسرا البم ریلیز کریں گی جس کی ریکارڈنگ گزشتہ برس مکمل ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید نے ثناء شاہنواز کی سالگرہ منائی ، تصاویر شیئرکردیں

Related Posts