آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 23ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن:   آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 23ویں برسی آج منائی جارہی ہے جبکہ شہزادی کی وفات ایک خطرناک حادثے کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں ان کی کار تباہ ہوگئی۔ 

یکم جولائی 1961ء میں برطانیہ میں جنم لینے والی شہزادی لیڈی ڈیانا کو ان کے جذبۂ انسانی ہمدردی اور سماجی فلاح و بہبود کے کاموں کے باعث یاد کیا جاتا ہے۔ لیڈی ڈیانا نے ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں سے ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھائی اور عوام کے رویے میں اہم تبدیلی لانے میں کامیاب رہیں۔

سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کے نزدیک لیڈی ڈیانا عوامی شہزادی تھیں جو اپنے جذبۂ رحمدلی اور انسانیت کا درد رکھنے کے باعث عوام کے دلوں پر راج کرتی رہیں۔ لیڈی ڈیانا برطانوی شاہی خاندان میں اس وقت شامل ہوئیں جب ان کی عمر محض 20 برس تھی۔

برطانوی شاہی خاندان کی روایات کے برعکس لیڈی ڈیانا نے انسانی جذبۂ ہمدردی کو پروان چڑھایا جس کے باعث وہ شاہی خاندان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا بھی سمجھی جاتی تھیں۔ لیڈی ڈیانا کی زندگی کی طرح ان کی موت بھی میڈیا کیلئے اہم خبر ثابت ہوئی۔

سن 1997ء میں 31 اگست کے روز لیڈی ڈیانا نے پیرس ہوٹل سے ایک دوست کے ہمراہ اپنا سفر شروع کیا تاہم وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور ان کی کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خطرناک حادثے کے نتیجے میں شہزادی ڈیانا اور دوست زندگی کی بازی ہار گئے۔ لاکھوں افراد نے لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات ٹی وی پر لائیو دیکھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 59ویں سالگرہ 

Related Posts