شہرِ قائد میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جسے ابتدا میں خود کشی قرار دیا گیا تاہم کراچی پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں مقتولہ کا شوہر بھی شامل ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا جہاں خاتون کی پھندا لگی لاش متعلقہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے اور خاتون کے شوہر اور اس کے دوست کو شبے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
بلوچ کالونی تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق محمود آباد نمبر 5 میں واقع مکان کی تیسری منزل پر اریبہ نامی خاتون رہائش پذیر تھیں جن کے شوہر کا نام شمشاد ہے جن کے بارے میں پولیس کو یہ علم ہوا کہ ان کی شادی حال ہی مین ہوئی تھی تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی مقتولہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
اریبہ کے گلے میں ایک دوپٹے سے پھندا لگایا گیا جس کا الزام مقتولہ پر ہی عائد کرتے ہوئے ابتدا میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا گیا تاہم شواہد سے پولیس کو شک ہوا کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کے معائنے سے پولیس نے شواہد اپنے قبضے میں لے لیے۔
سعد نامی مقتولہ کے شوہر کا دوست ابتدائی تفتیش کیلئے پولیس کی حراست میں ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات اور شمشاد (شوہر) کی گردن پر خراشوں کا پایا جانا خودکشی کے تاثر کے خلاف ہے جس کی خاتون کی والدہ نے بھی تصدیق کی۔
مقتولہ اریبہ کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ یہ خودکشی نہیں ہوسکتی۔ کسی نے میری بیٹی کو قتل کیا ہے اور میرا شک میرے داماد پر ہے۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔عینی شاہدین کے مطابق گھر میں داخل ہونے کے وقت اریبہ کا جسم پنکھے سے لٹک رہا تھا۔
محمودآباد میں پیش آنے والے اِس واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ مقتولہ کے شہر شمشاد احمد اور اس کے دوست سعد کو ہم نے تفتیش کیلئے گرفتار کیا ہے۔ چار ماہ قبل ہی عریبہ کی پسنند کی شادی ہوئی اور مقتولہ نے پہلے شوہر سے خلع لے کر دوسری شادی کی۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے کہا کہ پولیس پارٹی ون فائیو پر خودکشی کی اطلاع دینے پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ایس ایچ او نے شواہد حاصل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ مقتولہ کے والدین نے بھی بیٹی کی خودکشی نہیں بلکہ قتل کا شبہ ظاہر کیا۔ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹن کیلئے ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ لڑکے ساتھ بد فعلی، ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی