ملک بھر میں پاک بحریہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں پاک بحریہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے
ملک بھر میں پاک بحریہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان بھر میں پاک بحریہ کا قومی دن آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جس کا مقصد سن 1965ء کی جنگ میں پاکستان نیوی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 8 ستمبر کو ملک کی بری و فضائی افواج کے ساتھ دشمن کے دانت کھٹے کرنے والی پاکستان نیوی کے شاندار کارناموں کی یاد میں قومی یومِ بحریہ منایا جاتا ہے۔ سن 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں 8 ستمبر کا دن پاک  بحریہ کے نام رہا۔

آپریشن دوارکا کے دوران پاکستان نیوی نے دشمن کے چھکے چھڑا دئیے اور دشمن کی اہم تنصیبات کو تباہ کرکے پانیوں کی سرحدوں کی حفاظت کا مشن پورا کیا۔ نیوی کے جوانوں نے دشمنوں کے دلوں پر جو ہیبت طاری کی، اس کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ابھی قیامِ پاکستان کو صرف 18 سال ہی گزرے تھے کہ جارحیت پسند ہمسایہ دشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی۔ پاکستان کی فضائی، بری اور بحری افواج دشمن کے مقابلے میں جدید ترین اسلحے سے لیس نہ ہوتے ہوئے بھی شوقِ شہادت اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار رہیں۔

پاک فضائیہ نے جرات و بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود اپنی ایک ہی آبدوز غازی کے ذریعے جنگی تاریخ میں ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ آج تک مورخین اس پر حیران ہیں۔ آبدوز غازی نے بھارتی بیڑے کو سمندری پانیوں کی عالمی سرحد پر پیش قدمی سے روک دیا۔

کموڈور ایس ایم نور کی قیادت میں آپریشن دوارکا کے دوران پاک بحریہ کے جہاز دشمن کے اوسان خطا کرتے رہے۔ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے حملوں میں قومی نیوی نے بھارت پر جنگی برتری ثابت کردی اور ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ یومِ بحریہ کے موقعے پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں1965ء کی جنگ کی یاد میں پاک فضائیہ کا قومی دن

Related Posts