کراچی: پاک سوزوکی کی جانب سے ملک بھر میں انوینٹری کی قلت کے باعث ایک ہفتے کیلئے پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی سب سے بڑی کمپنی پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے 2 سے 9 مئی تک موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک نوٹس کے مطابق انوینٹری کی قلت کے سامنے کی وجہ سے پلانٹ کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاک سوزوکی کو سہ ماہی بنیادوں پر 13 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 46 کروڑ روپے کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پاک سوزوکی کی فروخت جنوری سے مارچ کے درمیان کم ہو کر 22 ارب روپے ہوگئی جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 47 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک سوزوکی نے آٹو مینوفیکچرر پلانٹ بھی 7 سے 14 اپریل تک بند رکھے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، اسی کے ساتھ ساتھ اپنا موٹر سائیکل پلانٹ 15 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔