پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم میں فاسٹ بولرز کی کمی پر تشویش کا اظہار کردیا۔
حالیہ انٹرویو میں سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی پیسرز ہمیشہ آسٹریلیا میں توجہ کا مرکز ہوتے ہیں لیکن اس بار پاکستان کے پاس ایک بھی تیز فاسٹ بولر نہیں ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو جلد وکٹیں لینا ہوں گی اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ ہماری پیس بیٹری سے فاسٹ بولرز نہیں نکل رہے، ڈومیسٹک میں بھی کوئی تیز گیند باز نہیں دکھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ اور حارث روف کی غیر موجودگی میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد بھی انجرڈ ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولنگ شعبے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ حسن علی یا میر حمزہ کے کندھوں پر ہو گی۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے نعمان علی کی جگہ محمد نواز اسکواڈ میں شامل
پرتھ ٹیسٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ان کی جگہ محمد رضوان کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ امکان یہی ہے کہ محمد رضوان کو میلبرن ٹیسٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔