وفاق کے رہائشی منصوبوں میں سہولیات کا فقدان، تجاوزات کی بھرمار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lack of facilities in federal housing projects

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام سیکٹر G13 میں تجاوزات میں اضافے سے علاقہ مکینوں کو پارکنگ اور سیکورٹی سمیت کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ اتھارٹی کے اہلکار تو ایک طرف سیکٹر میں تعینات افسران بھی تجاوزات مافیا سے حاصل ہونے والی رقم میں حصہ بٹورنے لگے ہیں،سرکاری افسران کو رہائش کا لالچ دے کرفیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی نئے نئے ممبرز بناکرحکومت اور عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہے ۔

پہلے سے بنائے گئے پراجیکٹس میں سروسز کا معیار انتہائی ناقص اور سیکٹر پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،رہائشیوں اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا درجہ دے دیا گیا لیکن سینی ٹیشن اورپانی کی فراہمی ،اسٹریٹ لائٹس ،پارکس کا قیام اور سیکورٹی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

سیکٹر جی13/14 میں سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جہاں اسٹاف کی کمی ہے وہیں اسٹاف نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمینیں کرائے پر دے رکھی ہیں ۔

علاوہ ازیں مارکیٹس میں تجاوزات مافیا کی بھرمار سے پارکنگ میں گرین بیلٹس کو کمرشل سرگرمیوں کے استعمال میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، ٹھیلے ، پتھارے اورسبزی فروشوں نے فٹ پاتھ پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ہاؤسنگ اتھارٹی انتظامیہ نوٹسز اور جرمانوں کا کھیل کھیل کر عوام اور افسران بالا کو بیوقوف بنا نے میں مصروف ہے، اس حوالے سے جب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکورٹی عمر خان سے رابطہ کیا گیاتو ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں تعینات ہوں اور بھارہ کہو سمیت دیگر پراجیکٹس کی دیکھ بھال کے لئے ہاؤسنگ اتھارٹی نے مجھے تعینات کر کے ذمہ داریاں بڑھا دی ہیں جس کے باعث سیکٹر جی13/14 میں تجاوزات کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وقت کی قلت کا سامنا ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر منیر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکورٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹوں سمیت واٹر ٹینکر مافیا اور دیگر اشیاء کے لئے تجاوزات پر قابو پائیں ،ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل (ر )اظہر سے ساری صورتحال کے حوالے سے رابطہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں : میئر شیخ انصرنے سی ڈی اے اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے 60 کھلاڑیوں کا تبادلہ کردیا

دوسری جانب ہاؤسنگ اتھارٹی کے مطابق جی سیکٹر جی 13 میں 6028 پلاٹس کے زیر تکمیل پراجیکٹ میں 2800فلیٹس کی تعمیر پر بھی کام شروع ہوگیا ہے تاہم سیکٹر جی 13 میں آباد کاری مکمل نہیں ہوئی جبکہ پانی کی شدید قلت ہے ۔

Related Posts