روٹی نیند کھاگئی، محنت کشوں کے گھروں میں فاقے، مزدور راتوں کو کام کرنے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Workers are forced to work even at night

اسلام آباد: آج مزدوروں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوااور احساس بھی ہواکہ انسان کتنا بےبس ہوتا ہے اپنا اور گھروالوں  کا پیٹ پالنے کے لیے رات کے اندھیرے میں بھی مزدور مزدوری کرتےہیں۔

ملک بھرکی طرح وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن غریب مزدور آج بھی دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے رات دن روزگار کی تلاش میں رہتے ہیں ۔

اسی طرح رات کے 2بجکر30 منٹ ہو چکے ہیں اور اتفاق سے میرا گزر اسلام آباد کے مضافاقی علاقہ علی پور سے ہوا تو دومزدور رات کے اندھیرے میں بھی مزدوری کرتے دکھائی دئیے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن سے شوہر بیروزگار، حاملہ بیوی فاقوں سے چل بسی، چندہ جمع کرکے تدفین

ان سے پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہے لیکن ہمارے گھروں میں فاقے ہیں اور آج پہلا روزہ بھی ہے ہم حق حلال کی روزی اپنے گھر لے کر جاتے ہیں لیکن حکومت پاکستان معلوم نہیں کن لوگوں کو سپورٹ کر رہی ہے ہمیں تو کسی نے نہیں پو چھا۔

جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حقداروں کو حق نہیں مل رہا ،حقدار آج بھی حق مانگ رہاہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،فوٹو سیشن والی سیاست ختم ہوگی تو سفید پوش لوگ بھی سامنے آئیں گے جو آج بھی دو وقت روٹی کے منتظر ہیں یا اللہ ہمارے ملک وقوم کی حفاظت فرما اورکسی کو کسی کا محتاج نہ کر۔آمین ثم آمین

Related Posts