پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ مزدورر آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی یومِ مزدور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج منایا جارہا ہے
بین الاقوامی یومِ مزدور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: عالمی یومِ مزدور پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے جس کیلئے آج وطنِ عزیز سمیت مختلف ممالک میں تقاریب منعقد ہوں گی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدور رہنما جلسے جلوسوں کا اہتمام کریں گے جہاں یومِ مئی کے موقعے پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور مزدوروں کے حقوق پر آگہی دی جائے گی۔

عالمی یومِ مزدور منانے کا مقصد مزدوروں کے بنیادی انسانی و لیبر حقوق کے تحفظ کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا ہے جبکہ یہ دن منانے کی تاریخ 130 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ 

یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد میں منایاجاتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے1836ء میں  اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم 16، 12 یا 10 کی بجائے 8 گھنٹے کام کریں گے۔

اُس وقت کے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں نے مزدوروں کی تحریک کو کچلنا چاہا اور امریکی پولیس نے مزدوروں پر گولیاں برسا کر متعدد مزدوروں کی جانیں لیں، لیکن یہ تحریک کمزور نہ ہوسکی۔

مزدور رہنماؤں اور عام مزدوروں کے خون نے یومِ مزدور کی تحریک کو وہ طاقت عطا کی کہ آج 134 سال گزر جانے کے باوجود عالمی برادری یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن مناتی ہے۔ 

بین الاقوامی دن کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیمینارز، مذاکرے و مباحثے اور مجالس منعقد کی جائیں گی جہاں مزدوروں کے بنیادی حقوق اور لیبر قوانین پر گفتگو ہوگی۔

Related Posts