کراچی:گورنرسندھ عمران اسماعیل کامزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم مزدورہمیں محنت کشوں کاخیال رکھنے کادرس دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیاکی طرح پاکستان بھی کروناوائرس سے متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتیں،فیکٹریاں،کاروباراور دیگرمعاشی سرگرمیاں ماندہیں،کروناکے باعث مزدورکافی پریشان اورمشکلات کا شکار ہیں،موجودہ حالات کی وجہ سے مزدوروں کو کام ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ احساس پروگرام کے12ہزارمشکلات کوکم کرنے میں مددگارثابت ہوں گے،کوشش یہی کریں حقدارکواس کاحق مل سکے۔ صنعتکاروں،مل وفیکٹری مالکان کو اس ملک نے ہی سب کچھ دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں،فیکٹریزاورملوں کاپہییہ مزدورہی چلاتے ہیں،مشکل کی گھڑی میں انہیں کسی بھی صورت ملازمت سے فارغ نہ کریں، آج ان کی مددکاوقت ہے اپنے ساتھ اپنے مزدوروں کابھی خیال رکھیں