کمارا سنگا کارا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے آواز اٹھا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MCC chief Sangakkara wants England, Australia to tour Pakistan

کولمبو:سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگا کارا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے آواز اٹھا دی ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر سنگاکارا نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان اور پذیرائی پر بڑی خوشی ہوئی، بالآخر اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے۔

موقع ملا تو میں بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہوں گا اور خود بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنا چاہوں گا۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم میں سنگا کارا بھی شامل تھے۔ چند روز قبل سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بھی بورڈ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان میں حد سے زیادہ سیکورٹی پر تنقید کو غلط قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی تھی۔

Related Posts