ڈرامہ سیریل ’کچھ اَن کہی‘ کے نئے گانے نے مداحوں کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور خوبرو اداکار بلال عباس کے ڈرامے کچھ اَن کہی کے نئے گانے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ڈرامے میں بلال عباس اور سجل علی کی کیمیسٹری کو مداح بہت پسند کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں اذان سمیع خان کی آواز میں ڈرامے کا نیا گانا ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

گانے کی ویڈیو میں ڈرامے کی مکمل کاسٹ دکھائی گئی ہے، مداح نئے گانے پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اذان سمیع خان کی آواز بہت ورسٹائل ہے۔ کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ اُن کی آواز نہیں ہے!!‘‘

یہ بھی پڑھیں:

ہانیہ عامر نے پڑھائی مکمل نہ کرنے کی وجہ بتادی

ایک اور صارف نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گانے کی سب سے اچھی بات اس میں اداکاروں کی کیمیسٹری ہے، یہ بہت ہی خوبصورت گانا ہے۔

محمد احمد کے تحریر کردہ اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننےوالے اس ڈرامے کی کہانی معاشرے کے مختلف مسائل کے گرد گھومتی ہے جن میں جائیداد کی وراثت جیسا مسئلہ شامل ہے۔

Related Posts