پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ جو آزادی تنہا رہتے ہوئے ملتی ہے، کسی کے ساتھ نہیں مل سکتی۔ میں اپنی ذات کو نشوونما مہیا کر رہی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ ایک شخص نے 3 سال تک رشتہ بھیجنے کا کہہ کر تنگ کیا جس کے ساتھ اس کا خاندان بھی اس عمل میں شامل تھا۔
کریتی، تبو اور کرینا کپور کی فلم ”کریو“ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان
گفتگو کے دوران اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ میں اپنی ذات کی نشوونما کے سفر پر نکلی ہوں، جو آزادی اکیلے میں رہتے ہوئے میسر آتی ہے، کسی کے ساتھ نہیں ملتی۔ ایک شخص نے چند سال قبل واٹس ایپ پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے پہلے اس شخص کو انکار کیا اور جب بات انکار سے بھی نہ بن سکی تو پھر انہیں بلاک کردیا۔ ایک ماہ بعد اسی شخص نے ایک نئے نمبر سے رابطہ کیا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہا۔
کبریٰ خان نے کہا کہ اس عمل میں اس شخص کے ساتھ خاندان بھی شامل ہوگیا تھا جس کی امی، بھائی، بہن، ماما اور چچا سب مجھے پیغامات ارسال کرتے رہے۔ بعد ازاں میں نے نمبر ہی تبدیل کر لیا۔ میری ٹیم کو یہ بات معلوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہلِ خانہ کے بغیر عید منانا تھوڑا مشکل ہے، فیملی کے بغیر عید عید نہیں ہوتی تاہم کچھ اچھے دوستوں کی وجہ سے عید عید لگنے لگتی ہے۔ میں گوشت خور ہوں، لیکن کبھی منڈی جانور لینے کیلئے نہیں گئی۔