ابھی فی الحال کچھ برسوں تک انڈسٹری چھوڑ نے کا ارادہ نہیں، اداکارہ کبریٰ خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan showbiz industry

کراچی: اداکارہ کبریٰ خان نے شوبز چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کچھ برس تک انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی ۔

اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہی تو میں اپنا راستہ بدل لوں گی، چاہتی ہوں کہ اس راہ پر چلوں ۔

جہاں اللہ مجھ سے راضی ہو اور اس راستے سے گریز کروں جہاں اللہ پاک کی ناراضی کا سامنا ہو۔

مزید پڑھیں :اداکارہ وماڈل ایمی جیکسن نے اپنے نومولود بیٹے کو روشنی قراردیدیا

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنے فن سے محبت کرتی ہوں اور میں نے جو کام آج تک کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور خدا نخواستہ اگر میں نہیں کر پاتی تو میں یہ انڈسٹری چھوڑ دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ سال تک یہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی ہاں اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہی تو میں اپنا راستہ بدل لوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہوں بلکہ میں تو ایسی شخص کی مانند ہوں جسے زندگی گزارنے کے درست طریقے کی تلاش ہے اور میں پوری زندگی یہ کوشش جاری رکھوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کا الزام، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تحقیقات کریں گے

انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ اس راہ پر چلوں جہاں اللہ مجھ سے راضی ہو اور اس راستے سے گریز کروں جہاں اللہ پاک کی ناراضی کا سامنا ہو۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی راز افشا کیے تھے اور کہا کہ تھا کہ میں آج 50 ایوارڈز حاصل کرسکتی ہوں لیکن ان ایوارڈز کی خدا کے سامنے کوئی اہمیت نہیں اور شاید اسی سوچ کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ بستر مرگ پر میں اپنے رب کے سامنے جاتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہونا چاہتی۔

Related Posts