کوالالمپور کی انوکھی شادی، نہ دولہا آیا اور نہ دلہن نے شرکت کی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوالالمپور کی انوکھی شادی، نہ دولہا آیا اور نہ دلہن نے شرکت کی
کوالالمپور کی انوکھی شادی، نہ دولہا آیا اور نہ دلہن نے شرکت کی

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں انوکھی شادی ہوئی، شادی میں مہمان تو شریک ہوئے لیکن نہ تو دولہا نے شرکت کی اور نہ ہی دلہن شریک ہوئی۔

مہینوں اپنی شادی کی منصوبہ بندی اور تیاریوں میں مصروف رہنے والے دولہا دولہن اپنے ولیمے میں ہی شرکت نہ کرسکے۔

دولہا حاذق عبداللّٰہ نے ولیمے کی تقریب سے چند روز قبل طبعیت ناساز محسوس ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

حاذق عبداللّٰہ کے مطابق ان کا نکاح 25 جون کو سادگی سے ہو چکا تھا جب کہ ولیمے کی تقریب کے لیے انہوں نے 180 مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ شادی کی تیاریوں میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی مصروف تھے اس لیے احتیاطاً اہلیہ نے بھی اپنا کوویڈ ٹیسٹ کروایا اور ان کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا۔

نوبیاہتا جوڑے نے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔ جس کی بدولت ان کے ولیمے کی تقریب بغیر دولہا اور دلہن کے انجام پائی۔

حاذق عبداللّٰہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے ہی ولیمے کی تقریب میں ورچول طریقہ سے شرکت کی جبکہ مہمانوں نے روایتی طریقے سے شادی میں دھوم دھام سے شرکت کی۔

Related Posts