کراچی: اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای انڈیکس میں کم از کم اور زیادہ سے زیادہ حدود میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، انڈیکس میں اضافے اور کمی کی حدود کو توسیع دی جائے گی۔
فیصلے کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس میں 5 مراحل میں تبدیلی کی جائے گی۔ موجودہ حد 5 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 7 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے 20مارچ تک بتدریج عملی شکل دی جائے گی۔
رواں ماہ کی 20 تاریخ تک حد کو 5.5 فیصد تک کیا جائے گا، 4 فروری تک مزید 0.5 فیصد کا اضافہ عمل میں لایا جائے گا جس کے بعد 6 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔
تیسرے مرحلے میں 19 فروری تک 0.5 فیصد مزید اضافہ ہوگا، حد ساڑھے 6 فیصد ہوگی جس کے بعد چوتھے مرحلے پر 5مارچ کو یکساں اضافہ عمل میں لایا جائے گا جس سے حد 7 فیصد ہوجائے گی۔
حتمی طور پر حد میں مزید اضافے کا آخری مرحلہ 20 مارچ تک پورا ہوگا جس کے تحت 0.5 اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد حد 7.5 فیصد مقرر ہوجائے گی۔