کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز سے ہی مثبت رجحان سامنے آیا اور 100 انڈیکس میں500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بعد ازاں انڈیکس 68 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
کاروباری روز کے دوران ایک موقعے پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 632 اعشاریہ 56پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس 68 ہزار 388 اعشاریہ 59 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کاروبار میں 0.92فیصد کی مثبت تبدیلی ہے۔
نجی ٹی وی (جیونیوز) کی رپورٹ کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر کی نئی قیمت 277 روپے 90 پیسے ہوگئی۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 277 روپے 92 پیسے تھی۔