کارباری ہفتے کا اختتام،اسٹاک ایکسچینج 34 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ

کراچی :کارباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج 34 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہی جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث انڈیکس 2 اعشاریہ 1 فیصد بڑھ گیا ۔

مارکیٹ 720 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 34 ہزار 377 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے ہفتے شیئرز کی مالیت میں 59 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی تیزی کے بعد پھرمندی کے بادل چھاگئے

اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 31 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران امریکی کرنسی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 65 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوا۔

Related Posts