اسٹاک مارکیٹ میں 184 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 184 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 184 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، مرکزی بینک کی جانب سے متوقع مانیٹری پالیسی کے اعلان کے درمیان سرمایہ کار بڑی حد تک محتاط رہے۔ تاہم، کے ایس ای 100انڈیکس 184پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام کے موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 184.22 پوائنٹس یا 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ 41,344.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حجم کم رہا کیونکہ محتاط سرمایہ کاروں نے پالیسی ریٹ کے اعلان سے پہلے سائیڈ لائنز پر رہنے کا انتخاب کیا، جبکہ تجارتی خسارے میں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سمیت متعدد مثبت اشاریوں نے انہیں نئی پوزیشن لینے سے روک دیا۔

کارکردگی میں حصہ ڈالنے والے شعبوں میں ایکسپلوریشن اور پروڈکشن (+73.9 پوائنٹس)، فرٹیلائزر (+41.3 پوائنٹس)، بینک (+25.8 پوائنٹس)، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (+21 پوائنٹس) اور ٹیکنالوجی (+12 پوائنٹس) شامل ہیں۔

سیشن کے دوران 310 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 162 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ سبز، 126 کے بھاؤ سرخ اور 22 کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

Related Posts