ریاض: وزیر اعظم شاہ محمد بن سلمان کی زیرِ قیادت سعودی عرب حکومت نے سنگل انٹری ویزے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے سنگل انٹری وزٹ ویزے پر آئے ہوئے غیر ملکیوں کے ملک میں قیام کی مدت 3 ماہ کردی ہے۔ فیصلے کی منظوری سعودی کابینہ نے دی۔
سعودی عرب میں 700 نئی خواتین وکلا کو پریکٹس کی اجازت مل گئی
سعودی حکومت نے ٹرانزٹ ویزے کیلئے بھی ترمیم منظور کر لی جس کی مدت 3 ماہ کیے جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ مفت قیام کا دورانیہ 96 گھنٹے کردیا گیا۔
حکومت سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سنگل انٹری فیملی وزٹ ویزہ کی مدت 30 روز جبکہ ملٹی پل انٹری ویزہ کی مدت 90 روز کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے خواتین وکلا کے لیے 700 نئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی جس سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والی خواتین وکلاء کی کل تعداد 2,100 ہو گئی۔
منظوری کے متعلق سعودی وزارت نے وضاحت کی کہ اس نے ’’ ناجز‘‘ پورٹل کے ذریعے وکلا اور تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے الیکٹرانک خدمات کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے۔
مجموعے میں وکیل کے لائسنس کے لیے درخواست، وکیل کے لائسنس کی تجدید کی درخواست اورنئے ٹرینی کی رجسٹریشن شامل ہیں۔ اسی طرح اس پورٹل پر وکیل سروس بھی موجود ہے۔