سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین کو 10 اگست سے عمرے کی اجازت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین کو 10 اگست سے عمرے کی اجازت دے دی
سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین کو 10 اگست سے عمرے کی اجازت دے دی

مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے 10 اگست سے غیر ملکی عازمین کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اسلامی تقویم کے مطابق یکم محرم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ حج کی کامیاب ادائیگی کے بعد سعودی حکومت نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے غیر ملکی عازمین کیلئے اہم فیصلہ کیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ نے نئے فیصلے سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے تمام مجاز حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عازمینِ عمرہ کے مکہ مکرمہ پہنچنے سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کر لی جائیں اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ گزشتہ ہفتے حج کی ادائیگی کے دوران جو منظم کارکردگی اور نظم و ضبط نظر آیا، عمرے کے دوران بھی اسی جوش و خروش سے خدمات سرانجام دی جائیں۔

بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹینا، برازیل، جنوبی افریقہ اور لبنان کے علاوہ دنیا کے ہر ملک کو سعودی عرب کیلئے براہِ راست اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ 9ممالک کیلئے انتظامات مختلف ہیں۔

پاکستان اور بھارت سمیت دیگر 9 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب آمد سے قبل 14 روز کیلئے کسی اور ملک میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ کورونا کی روک تھام کیلئے عازمینِ عمرہ کا ویکسین لگوانا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

عازمینِ عمرہ فائزر، موڈرنا، آسٹرا زینیکا یا جانسن اینڈ جانسن میں سے کوئی بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ تمام تر عازمین کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہونا لازمی ہوگا۔ قبل ازیں عمرے کی ادائیگی فروری 2020ء میں معطل کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی افغان فوج کو طالبان کے خلاف فضائی حملوں میں مزید تعاون کی پیشکش

 

Related Posts