خواجہ رفیق شہید فاؤنڈیشن کے تحت 4000 گھرانوں کی اعانت کا 95 فیصد کام مکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ مملکت برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خواجہ رفیق شہید فاؤنڈیشن کے تحت 4000 گھرانوں کی مالی اعانت کا 95 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت خواجہ رفیق شہید فاؤنڈیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں فاؤنڈیشن کے تحت کورونا متاثرین کیلئے  ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 4000 گھرانوں تک مالی اعانت پہنچانے کا 95 فیصد کام مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کے رفقاء کے سچے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خواجہ رفیق شہید فاؤنڈیشن کے تحت کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران ہم مستحقین کی مالی امداد کررہے ہیں جس کے دوران ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اور احساس پروگرام کی طرز پر مستحق عوام کے ساتھ تصویریں کھنچوا کر ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے سے پرہیز کیاجاتا ہے۔ یہی خواجہ رفیق شہید فاؤنڈیشن کا طرۂ امتیاز ہے۔ 

https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1254759173545431040

Related Posts