منفی پیشگوئیاں لے ڈوبیں، کے آر کے کا یو ٹیوب اکاؤنٹ ہیک، ویڈیوز ڈیلیٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلاق کی پیشگوئیاں لے ڈوبیں، کے آر کے کا یو ٹیوب اکاؤنٹ ہیک، ویڈیوز ڈیلیٹ
طلاق کی پیشگوئیاں لے ڈوبیں، کے آر کے کا یو ٹیوب اکاؤنٹ ہیک، ویڈیوز ڈیلیٹ

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان کا یو ٹیوب اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔ کے آر کے کا کہنا ہے کہ میری گزشتہ 5سال کی محنت برباد ہوگئی۔ 306 ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔ مبینہ طور پریہ اقدام منفی پیشگوئیوں کے خلاف انتقام کے طور پر اٹھایا گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کمال راشد خان نے کہا کہ پیارے بالی ووڈ کے لوگو! میری 306 ویڈیوز جو میں نے گزشتہ 5سال میں بنائی تھیں، ایک ہیکر نے مستقل طور پر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی زندگی کیلئے مثبت تبدیلی کا نام ہے۔منال خان کا اعتراف

ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے کا اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین

ٹوئٹر پیغام میں اداکار و ناقد کمال راشد خان نے کہا کہ اب آپ لوگ خوشی منا سکتے ہیں۔ میں بہت افسردہ ہوں کہ میری ویڈیوز جو سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں تھیں، ضائع کردی گئی ہیں جو اب یو ٹیوب پر نہیں۔

پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کے آر کے نے کہا کہ میں نے آنجہانی بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا، بھارتی فلم ساہو، ریس 3 اور رادھے پر میرے تبصرے بھی ضائع کردئیے گئے ہیں۔ 

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1474598713070956546

بھارت میں کسی بھی فلمی ستارے پر تنقید مہنگی پڑ سکتی ہے۔ کمال راشد خان متعدد فلمز، اداکاروں اور اداکاراؤں پر نہ صرف تنقید کرچکے ہیں بلکہ انہوں نے بعض شادی شدہ ہیروئنز کی طلاق کی پیشگوئیاں بھی کیں۔

یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کمال راشد خان کے اکاؤنٹ پر حملہ کرنے والے ہیکر نے ان سے رقم کے حصول کیلئے ویڈیوز ڈیلیٹ کیں یا کوئی اور مسئلہ ہوسکتا ہے۔ تاحال اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ 

Related Posts