ممبئی: بھارتی اداکار وفلمی ناقد کمال راشد خان نے اپنے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی پر نام لیے بغیر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائے بیچنے والے نے ملک برباد کردیا۔ دکھ ہوتا ہے جب اپنے دیس کی بربادی دیکھتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ ملک میں جو کچھ بھی ہو، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن اپنے دیس کو برباد ہوتے دیکھ کر دل دُکھتا ہے۔
منظر صہبائی کی شادی کو دو سال مکمل، سالگرہ کیسے منائی؟
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511566245644181509
ٹوئٹر پیغام میں بھارتی اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ ہٹلر نے کچھ سال تک لوگوں پر حکومت کرنے کیلئے اسی طرح جرمنی کو تباہ کیا تھا۔ نریندر مودی اور ہٹلر میں کم ہی فرق ہے۔ وہ پینٹ بیچتا تھا اور یہ چائے۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511566245644181509
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں بھارتی اداکار کے آر کے نے ہندو انتہا پسندوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاتھوں میں تلوار اور بھالے لے کر جلوس نکالنے والے محبِ وطن ہیں اور ایک دماغی مریض دہشت گرد ہے۔
پیغام میں اداکار کمال راشد خان نے طنزیہ کہا کہ ملک کے حالات خوشگوار ہو گئے ہیں۔ حکومت نے خود کو سچا ثابت کرنے کیلئے ایک طبقے کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ٹھان لی ہے۔ چلو اچھا ہے۔ ہٹلر نے بھی یہی کیا تھا۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511563119029624833
بیرونِ ملک مقیم بھارتی اداکار کے آر کے نے کہا کہ اب بھارت جانے کو دل نہیں کرتا۔ میں نے بھارت کے بہترین دن دیکھے ہیں جب ہمیں چین کیلئے خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ آج دنیا بھارت کو میانمار اورنیپال کیلئے خطرہ سمجھتی ہے۔ بھارت کو ایسا نہیں دیکھنا چاہتا۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511570153888223235
ہم وطن بھارتی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کے آر کے نے کہا کہ اگر آپ حقیقی محبِ وطن اور بھارت سے پیار کرتے ہیں تو اپنے ملک کو ماں سمجھتے ہوں گے۔ کیا کوئی اپنی ماں کا خون بہتے ہوئے دیکھ سکتا ہے؟
If you are a true DeshBhakt and you love India. you consider your country your mother. Then you won’t like to see your country bleeding. You won’t like to see Some ppl destroying your country. Britishers did the same. But India did survive and it will survive again.
— KRK (@kamaalrkhan) April 6, 2022