ممبئی: بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے اپنے خلاف شائع جعلی خبروں اور مضمون پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسٹاگرام کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کریتی سینن نے تردید کی کہ وہ کسی تجارتی پلیٹ فارم کی تشیئر نہیں کر رہیں۔
بھارتی اداکارہ نے حال ہی میں‘کافی ود کرن‘ شو کی مہمان بنی جس کے بعد ان کے خلاف کچھ خبریں اور مضمون شائع ہوئے۔ ان میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ تجارتی پلیٹ فارم کی تشیئر کر رہی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ میرے متعلق جعلی خبریں ہیں کہ میں تجارتی پلیت فارم کی تشیئر کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبریں یا مضمون حقیقت سے بالکل منافی ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں، اس کی وجہ سے میرے ساکھ کو نقصان پہنچا، میں نے شو میں اس متعلق کوئی بیان نہیں دیا تھا۔