کرسٹین بیل 2025 کے اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی میزبانی کریں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kristen Bell to host 2025 SAG Awards, marking second time

کرسٹین بیل 31 ویں سالانہ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی میزبانی کے لیے واپس آئیں گی، جو اس معتبر ایونٹ کی میزبانی کرنے کا ان کا دوسرا موقع ہے۔

دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تقریب اتوار 23 فروری کو شام 8 بجے لاس اینجلس کے شرائن آڈیٹوریم اور ایکسپو ہال سے براہ راست نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔

 

اس وقت نیٹ فلکس کی کامیڈی نوبڈی وانٹس میں کام کرنے والی کرسٹین بیل نے اس کردار میں واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ “اس سال اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی میزبانی کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے واپس بلایا جانا عزت کی بات ہے اور میں اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اس شام کا جشن منانے کے لیے بے تاب ہوں۔

انہوں نے پہلی بار 2018 میں اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی میزبانی کی تھی بکہ 2019 میں میگن مللی نے ان کی جگہ لی۔ کئی سالوں تک بغیر میزبان کے رہنے کے بعد، شو نے بیل کو دوبارہ اسٹیج پر خوش آمدید کہا ہے۔

اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر جان بروکیٹ نے کہا، “کرسٹین بیل کی ذہانت، محبت، اور دلکشی انہیں ہمارے شو کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہیں۔

Related Posts