کے پی ٹی ریلوے منصوبہ معاشی ترقی کی بنیاد ڈالے گا، ڈی ایس کراچی حنیف گل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Muhammad Hanif Gul

کراچی: نئے تعینات ہونیوالے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ڈویژن محمد حنیف گل نے کہا ہے کہ کے پی ٹی کو سٹی اسٹیشن سے بذریعہ ریل جوڑنے کا منصوبہ پاکستان ریلوے میں معاشی ترقی کی بنیاد ڈالے گا جہاں سے خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صبح اس منصوبے کے دورے کے دوران کیا۔ منصوبے کے پراجکٹ ڈائریکٹر ریاض لغاری نے ڈی ایس کراچی کو ایک تفصیلی آگاہی بھی دی۔

اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے کہا کہ اس منصوبے کے آپریشنل ہونے سے نہ صرف ریلوے کی فریٹ آمدنی میں ایک واضح اضافہ ہوگا بلکہ کراچی شہر سے کنٹینر ٹریک بہت کم ہوجائیگی۔

اس منصوبے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کو کراچی سٹی اسٹیشن سے بزریعہ ریل نیٹ ورک جوڑا جائیگا جن میں مختلف یارڈ، 12 لیول کراسنگ اور 2 پل آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ریلوے کے ریزرویشن سسٹم میں خرابی، آن لائن ای ٹکٹنگ کی سہولت آج بھی بحال نہ ہوسکی

ڈی ایس کراچی نے آج دوپہر وزیر مینشن اسٹیشن کا بھی دورہ کیا جہاں کنٹینر لوڈنگ ہوتی ہے۔ انہیں وہاں پر متعلقہ ڈویژنل افسران کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔ 

Related Posts