زمین پر قبضہ، پولیس بھی دشمن بن گئی، خیبرپختونخوا کے شہری نے حکومت سے مدد مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: قبضہ مافیا سے تنگ شخص انصاف کے لیے شہراقتدار پہنچ گیا۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے گاؤں اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنے والے شخص تلاوت شاہ کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے میری 11 کنال 4 مرلہ زمین پر قبضہ کررکھا ہے۔ اگر مجھ کو انصاف نہ ملا تو اپنے بیوی بچوں سمیت خود کشی کرلوں گا۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تلاوت شاہ کا کہنا تھا کہ بااثر افراد نے میری زمین پر قبضہ کررکھا ہے اور اب مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 25 سال سے مجھے اور میرے اہلخانہ کو میرے گاؤں اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں نہیں جانے دیا جارہا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ شمشاد خان بہادر اور ممریز خان نے میری زمین پر قبضہ کررکھا ہے اور میں غریب آدمی صوبہ پنجاب کے شہر میں چھپ کر گذشتہ 25 سال سے زندگی گزار رہا ہوں۔ میرا اپنا گاؤں ہے باپ دادا کی زمین اور اپنے گھر ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کرائے کے گھر میں دوسرے صوبے میں جان بچا کر رہنے پر مجبور ہوں۔

تلاوت شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز قبضہ گروپ کے افراد نے میرے بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی تو پولیس والے الٹا مجھے ہی ڈرا دھمکا رہے ہیں میری کسی جگہ بھی شنوائی نہیں ہو رہی میں تنگ آکر اسلام آباد آیا ہوں کہ شاید حکام بالا تک میری بات پہنچ جائے اور میری مدد کی جائے گی۔

قبضہ مافیا کے ڈسے ہوئے شخص تلاوت شاہ کا کہنا تھا کہ میں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کرتا ہوں کہ میری اراضی ان قبضہ مافیا سے واگزار کرا کر مجھے واپس دلائی جائے، مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں اپنے بیوی بچوں سمیت خود کشی کرلوں گا جس تمام تر ذمہ داری  حکومت پر ہوگی۔

Related Posts