بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے میدانِ جنگ، کامیاب کونسلر سمیت 6افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے میدانِ جنگ، کامیاب کونسلر سمیت 3افراد جاں بحق
بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے میدانِ جنگ، کامیاب کونسلر سمیت 3افراد جاں بحق

پشاور: بلدیاتی انتخابات کے دوران خیبر پختونخوا میدانِ جنگ بن گیا جس کے دوران کامیاب جنرل کونسلر سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران پشاور کے کئی علاقوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ گلبہار کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس توڑ دئیے گئے۔ نشتر آباد میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں مرد گھس آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسائل کوحل کرنےکیلئے سیاسی جماعتوں کو آگےآناہوگا۔ کنورنوید

جماعت اسلامی کا کراچی بچاؤ مارچ، سندھ حکومت کیخلاف نعرے

مختلف حلقوں میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی کارکنان کے مابین لڑائی جھگڑے، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ ہوئی۔ پشاور میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ ہوئی جس کے دوران بڑا سانحہ رونما ہوا۔

جیت کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ جان لے گئی۔ موسیٰ زئی سے کامیاب جنرل کونسلر محمد زکریا خان کتاب کے نشان پر منتخب ہوئے تھے جو فائرنگ کے دوران اپنی ہی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئے۔ 

بلدیاتی الیکشن کے دوران خیبر پختونخوا میں تشدد کے مختلف واقعات بھی پیش آئے جن کے دوران 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مختلف لڑائی جھگڑوں کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے۔ کرک میں ووٹ نذرِ آتش کردئیے گئے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر بد ترین بدنظمی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کامیاب جنرل کونسلر محمد زکریا خان سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ 

 

Related Posts