پشاور: خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع کی گئی تھی جو 5 بجے ختم ہوگئی جس کےبعدپولنگ اسٹیشنزمیں ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کاوقت ختم ہونےکےبعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی،کےپی کے میں آج ہونےوالے بلدیاتی انتخابات میں ہر ووٹر 6 ووٹ کاسٹ کرے گاجس کیلئے ووٹرکومیئر سٹی کونسل اور چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست کیلئے ووٹر کو سفید رنگ جبکہ خواتین کی نشست کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔
بلدیاتی انتخابات میں تقریبا ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 15 ہزار 767 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے،انتخابات میں مجموعی طور پر سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کیلئے 689 امیدواروں، ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870، مزدور کسان کی نشستوں کیلئے 7 ہزار 428، یوتھ نشستوں پر 6 ہزار 11 اور اقلیتی نشستوں پر 293 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو رہا ہے۔
بلدیاتی الیکشن کیلئے صوبے میں کُل 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 4188 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 2507 کو زیادہ حساس قرار دیا گیا ہےجس کی سیکیورٹی کیلئے 77 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ایف سی اور آرمی کے 10 ہزار جوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس فورس بھی بیک اپ کے طور پر رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:باجوڑکےعلاقےکمرسرماموندمیں دھماکا،2افرادجاں بحق،6 زخمی