خیبر پختونخوا کے شہریوں کا ویزہ بند ہونے پر افغانستان کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KPK citizens protest in front of Afghan embassy over visa ban

اسلام آباد: پاکستان میں افغانستان کا ویزہ بند ہونے پر خیبر پختونخوا کے شہری اسلام آباد میں  سفارتخانے کے سامنے سراپاء احتجاج، سڑک بلاک کردی۔

اسلام آباد میں واقع افغانستان کے سفارت خانے کے باہر خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے افراد نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے افغانستان کا ویزہ جاری نہ کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران سفارتخانے کے سامنے سڑک بھی بلاک کر دی ،مظاہرین کی بڑی تعداد افغانستان سے گلف ممالک جانے والوں کی ہے ۔

کورونا کے دوران ویزے کی سہولت کی معطلی کے خاتمے پر ہزاروں افراد ویزہ حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے اور بیروزگاری کے خدشے کے پیش نظر شدید احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی لاہور سے گرفتار، ملک میں پہیہ جام کی کال دیدی

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ویزوں کی میعاد ختم ہو رہی ہے، پاکستان سے سعودی عرب سمیت گلف کے متعدد ممالک کی پروازیں بند ہیں، افغانستان میں 14 روز قرنطینہ کے بعد جانے کی اجازت ہے لیکن خیبرپختونخوا کے لوگوں کو ویزہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔

اسلام آباد سے پشاور اور پشاور سے اسلام آباد ویزے کے حصول کے لیے چکر لگانے پڑ رہے ہیں، حکومت ہماری مدد کرے ورنہ ہم سب بیروزگار ہوجائیں گے۔

Related Posts