کے پی کے کے بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 16، پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا، قبائلی اضلاع کیلئے 208 ارب روپے کی گرانٹس ملنے کی توقع ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ محاصل کا تخمینہ 212 ارب روپے لگایا گیا ہے، تنخواہوں کے لیے 447 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں،سرکاری ملازمین کے لئے 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بجٹ میں شامل ہے، ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس ڈی آر اے کے علاوہ ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ پولیس شہداء پیکج کو بڑھایا گیا ہے، گریڈ 7سے 16 تک کے پولیس اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں ڈی آر اے کے برابر اضافہ کیا گیا ہے، پولیس شہداء پیکج کو بڑھا دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں صحت کے بجٹ میں 55 ارب کا اضافہ کیا ہے، ابتدائی و ثانونی تعلیم کے بجٹ میں 47 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صحت کے بجٹ میں 55 ارب کا اضافہ کیا گیا ہے، بجٹ میں پینشن پروگرام ختم نہیں کر رہے، پینشن فنڈ قائم کر رہے ہیں، فی الحال پینشن فنڈ میں نئے ملازمین کو ڈال رہے ہیں، اسکیم کا نام ہے کنٹری بیوٹری پینشن اسکیم ہوگا، نئے بھرتی سرکاری ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد اسکیم میں شامل ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس میں سرکاری ملازمین کے لیے او پی ڈی کی سہولت بھی ہوگی، ٹیکس ریٹ کم کرکے مالی کارکردگی بڑھائی ہے، 34 ٹیکسز میں رعایت دی گئی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے تقریر میں بتایا کہ جگر کی پیوندکاری سمیت مزید 5 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ میں شامل کر رہے ہیں، گزشتہ سال میں 8 لاکھ افراد نے صحت کارڈ کے ذریعے علاج کرایا، اس سال صحت کارڈ کا بجٹ 25 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ لینڈ ٹیکس چھوٹے کسانوں کے لیے زیرو رکھا ہے، گزشتہ دو سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا۔

دوسری طرف اپوزیشن کی جانب سے وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران شور و شرابا کیا جاتا رہا۔

Related Posts