خیبر پختونخوا حکومت کا روزانہ 10ہزارکورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈین سفارتی عملے کی پاکستان آمد، ایک خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
انڈین سفارتی عملے کی پاکستان آمد، ایک خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور :خیبر پختونخوا حکومت نے پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے جمعہ کو روزانہ کی بنیاد پر 10ہزارکورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اپنے سرکاری اعلامیے میں کہا ہے کہ متاثرہ شخص کے کنبہ کے پانچ افراد کی جانچ کی جائے گی جبکہ کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے عملے کو ترجیح دی جائے گی۔

اگر متاثرہ افراد کے کنبے میں پانچ سے زیادہ افراد ہیں تو بزرگ افراد کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ جانچ کے طریقہ کار کو مختلف ناموں کے ساتھ الگ الگ زمرے میں تقسیم کیا جائے گا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی 48 گھنٹوں کے اندر جانچ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کے پی حکومت نے اب تک 17ہزارسے زیادہ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا بھی اس مرض سے بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ صوبے میں گزشتہ دنوں  ایک سینئر ڈاکٹر بھی کورونا  کیخلاف جنگ میں شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: سینیٹر فیصل جاوید کا ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد جمع ہونے پر خوشی کا اظہار

کے پی کے حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts