سینیٹ ویڈیو اسکینڈل، وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد عہدے سے مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل، وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد عہدے سے مستعفی
سینیٹ ویڈیو اسکینڈل، وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد عہدے سے مستعفی

پشاور: سینٹ انتخابات میں پیسے لینے کی ویڈیو کا معاملہ طول پکڑنے کے بعد وزیر قانون سلطان محمد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عہدہ واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

سلطان محمد کی جانب سے دیئے گئے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر ایک ویڈیو چلی جس میں میرا نام آیا ہے۔ ان الزامات کے بعد استعفیٰ دینا اپنا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔

انہوں نے استعفے کے متن میں لکھا کہ میں فوری طور پر خیبر پختونخوا کابینہ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ وزیراعظم عمران کے ویژن اور ان کی ٹیم کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے کام کرنا فخر محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مجھ پر لگے الزامات کو صاف کرنے میں سرخرو ہونگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے پر ایکشن لیتے ہوئے وزیر قانون خیبر پختونخوا سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

صوبائی وزیر قانون سلطان محمد کی 2018ء سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے بدلے پیسے لینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ سلطان محمد اس وقت قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اس اہم معاملے پر احکامات جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔اس بات کی تصدیق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کی۔

Related Posts