پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کوخڑ کمر حملہ کیس میں بری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کوخڑ کمر حملہ کیس میں بری کردیا گیا
پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کوخڑ کمر حملہ کیس میں بری کردیا گیا

ایبٹ آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کوخڑ کمر حملہ کیس میں بری کردیا گیا۔

ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاست کی جانب سے کیس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو بری کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان خان ولی، نور رحمان، گل عالم، افتخار، رحیم اللہ، عمران اور احسان اللہ کیس میں اشتہاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے عدالت کو درخواست میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیس واپس لینا چاہتی ہے اور یہ فیصلہ قومی مفاد میں کیا ہے۔

یاد رہے کہ خڑ کمر واقعے میں 13 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے جب کہ زخمیوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ سی ٹی ڈی نے پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: انسانی حقوق کونسل میں کشمیر کے حق میں آواز اٹھائینگے، شاہ محمود قریشی

Related Posts