خیبر پختونخوا میں بغیر ماسک سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

People not wearing masks will be arrested, warns Lahore commissioner

پشاور :سندھ اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے باعث ماسک کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفتروں میں نو ماسک نوسروس کے بینرز لگائیں۔

حکومت پنجاب نے بھی سرکاری دفاتر میں ماسک کو لازمی قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

اسی طرح حکومت سندھ نے دفاتر میں ماسک ، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ عوامی داخلے پر پابندی ہے۔

لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری دفاتر سے آن لائن پورٹل یا ای میل کے ذریعے رابطہ کریں۔ صرف چوتھائی ملازمین دفاتر میں کام کریں گے اور اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی وباء کو بڑھنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں  کیخلاف جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے عید قرباں پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی مارکیٹس کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنیوالی مارکیٹس کو بند کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts