کراچی: کورنگی کریک کی آگ 18 دن بعد کیسے بجھائی گئی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Korangi Creek fire extinguished after 18 days
ONLINE

کراچی: کورنگی کریک کے علاقے میں 18 روز سے مسلسل جلنے والی پراسرار آگ آخرکار بجھا دی گئی، حکام نے تصدیق کی ہے کہ آگ اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ آگ سب سے پہلے 29 مارچ کو بھڑکی تھی اور فائر بریگیڈ کی متعدد کوششوں کے باوجود مسلسل بھڑکتی رہی جس کے بعد حکام نے اسے عام طریقوں سے بجھانا ناممکن قرار دے کر ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا تھا۔

سندھ حکومت نے اس معاملے پر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا اور روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ آگ کی شدت کے پیش نظر وزارت توانائی نے ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس میں او جی ڈی سی ایل ،پی پی ایل اور پی آر ایل کے ماہرین شامل کیے گئے۔

 

اس سے قبل چیف سیکریٹری سندھ کی مداخلت پر امریکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تاکہ آگ کے پھیلاؤ اور ممکنہ خطرات کا سائنسی انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔ پاکستان پیٹرولیم اور یو ای پی ایل کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ مقام کا مشترکہ معائنہ کیا۔

حکام کے مطابق آگ کے مقام پر کھودی گئی زمین مزید گہرائی اختیار کر چکی ہے اور وہاں سے گرم پانی کا اخراج بھی جاری ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اس جگہ کو سیمنٹ سے بھرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خدشہ نہ رہے۔

یاد رہے کہ آگ کا سبب تاحال معلوم نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی تھی کہ آگ کی شدت ماحول اور مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

Related Posts