انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
تین سال سے سنچری سے محروم اور گرتی فارم کے باعث بھارت کے ویرات کوہلی 6سال بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں کوہلی کو 3 درجے تنزلی کے بعد تیرہویں نمبرپرجانا پڑا۔
بیٹرز میں جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ مارنس لبوشین کا دوسرا نمبر ہے قومی کپتان بابراعظم چوتھے نمبرپرموجود ہیں۔
برمنگھم ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں سنچری بنانے والے بیراسٹو کی گیارہ درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں انٹری ہوگئی۔
بولرز میں پیٹ کمنز کا پہلا، ایشون کا دوسرا اور شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔