کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پولیس نے درہ آدم خیل میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں خطرناک اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلحے کی اسمگلنگ کے خلاف پولیس نے منظم کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی سے 7 کلاشنکوف، 2 رائفلز اور 32 چارجرز برآمد کر لیے جبکہ یہ کارروائی انڈس ہائی وے پر ایگل فورٹ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی۔

پکڑے گئے ہتھیار اور اسلحہ خیبر پختونخواہ سے پنجاب اسمگل کیے جارہے تھے۔ زیرِ حراست ملزم محمد اسحاق نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے  مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ اسمگل کرنے والے بین الاقوامی گروہ کو عرصے سے تلاش کر رہے تھے اور چند روز قبل بھی اسی نیٹ ورک کے افراد کو پنجاب اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرچکے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ 

Related Posts