کوہالا ہائیڈل پاور پراجیکٹ سے بے روزگاروں کو 5000 ملازمتیں ملیں گی۔عاصم سلیم باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہالا ہائیڈل پاور پراجیکٹ:بے روزگاروں کو 5000 ملازمتیں ملیں گی۔عاصم سلیم باجوہ
کوہالا ہائیڈل پاور پراجیکٹ:بے روزگاروں کو 5000 ملازمتیں ملیں گی۔عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد:  وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالا ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے تحت بے روزگاروں کو 5000 ملازمتیں ملیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سی پیک کے چیئرمین جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سہ فریقی معاہدے کے تحت کوہالا ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کے اوقاتِ کار وزیرِ اعظم عمران خان کے تعمیر و ترقی کے ویژن سے مماثل ہیں۔

معاونِ خصوصی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بلڈنگ اور تعمیراتی سیکٹر کے ساتھ ساتھ متعلقہ صنعتوں کا احیاء چاہتے ہیں جبکہ کوہالا ہائیڈل پاور پراجیکٹ سے مقامی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔ پراجیکٹ سے 5000 براہِ راست ملازمتیں مل سکیں گی۔

سی پیک کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پراجیکٹ میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس سے ملک کو سستی بجلی فراہم ہوسکے گی۔ کوہالا ہائیڈل پاور پراجیکٹ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کا عکاس ہے۔ 

Related Posts