ملک کی خدمت کرنے والوں اور لوٹنے والوں میں فرق، جان کر جیو، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری
حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دور کے امریکہ دوروں کی تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت کرنے والوں اور لوٹنے والوں میں فرق۔

فواد چوہدری نے  نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے امریکہ کے دورے کا تقابلی جائزہ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے ایک  تصویر شیئر کی ہے جس میں تینوں رہنماوں کے دوروں کے اخراجات  بتائے گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے تفصیلات شیئر کرتے  ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے، فرق جان کر جیو۔۔۔

انہوں نے شیئر کی گئی تفصیلات میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے دورہ امریکہ پر 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر خرچ کیے۔ نواز شریف کے دورہ امریکہ پر 16 لاکھ 42 ہزار ٹی اے ڈی اے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی حقیقی آزادی کیلئے آج رات مولانا طارق جمیل خصوصی دُعا کرائینگے، حسان خاور

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے دورہ امریکہ کے دوران 7 لاکھ 52 ہزار ڈالر چرچ کیے۔ آصف زرداری کے دورہ امریکہ پر 21 لاکھ 22 ہزار روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں لیے گئے ۔

واضح رہے کہ تصویر کے مطابق   عمران خان کے دورہ امریکہ پر 60 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔ عمران خان کے دورہ امریکہ پر کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا  گیا۔

تصویر میں تفصیلات کے ساتھ لکھا ہے، ملک کی خد مت کرنے والوں اور لوٹنے والوں میں فرق۔

Related Posts