کراچی:ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سے جو مدد درکار ہوگی وہ کے ایم سی کو فراہم کی جائے گی اور کے ایم سی کی تمام زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی کرائیں گے۔
ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضی وہاب کی صدارت میں کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں مرتضی وہاب نے کہا کہ کب تک کے ایم سی کو سندھ حکومت بیل آٹ پیکیج دیتی رہے گی۔
کے ایم سی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے محکمہ جاتی سربراہان اسے مالی طور پر مستحکم کریں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ریونیو جمع کرنے والے تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور مالی سال کے پہلی سہ ماہی کا ریونیو ہدف تمام محکمے پورا کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر کو ایس او پیز کے تحت شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کے ایم سی کے 14 کرکٹ گرانڈ آباد کیے جائیں تاکہ باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں۔
مزید پڑھیں: کراچی کنٹونمنٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی درخواست