بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز جمیل فاروقی بغیر انکوائری بحال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

local bodies revolt against the Sindh government

کراچی : سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی جمیل فاروقی کومعطلی کے چند روز بعد ہی بغیر انکوائری بحال کر دیا گیا ۔ جمیل فاروقی کو غیر قانونی طور پر اسامیوں پر بھرتیوں کے الزام پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے معطل کیا تھا ۔

اس سلسلے میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم انکوائری کمیٹی کی جانب سے کسی قسم کی سفارشات سامنے آسکی ہیں نہ ہی معطلی سے بحالی کے نوٹیفیکیشن میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے۔

جمیل فاروقی کی بحالی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیوں پر معاملات طے پانے کے بعد انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بغیر جمیل فاروقی کو کلین چٹ مل گئی، اس طرح دیگر ضلعی بلدیات میں بھی بھرتیوں میں موجود رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بھی حکمنامہ جاری کر کے بلدیاتی اداروں پر اپنی اہمیت ظاہر کر دی ہے، بلدیاتی اداروں کو بورڈ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر من وعن عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بلدیہ عظمیٰ کراچی شدید مالی بحران کاشکار ہے، کوئی پرسان حال نہیں، میئر کراچی

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کے غیر قانونی اقدامات کی مسلسل سرپرستی کے باعث بلدیاتی اداروں میں کھل کر کرپشن ہو رہی ہے اور اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر اسی لیے محکمہ بلدیات سندھ کوئی ایکشن نہیں لیتا ۔

Related Posts